Home / Uncategorized / شادی نہ کرنے والے نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی 40 سالہ محبوبہ 4 بچوں سمیت گرفتار
شادی نہ کرنے والے نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی 40 سالہ محبوبہ 4 بچوں سمیت گرفتار

شادی نہ کرنے والے نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی 40 سالہ محبوبہ 4 بچوں سمیت گرفتار

ملتان (آئی این پی) پسند کی شادی کرنے پر عاشق پر تیزاب ڈالنے والی محبوبہ کو چار بچوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری طرف نشتر برن یونٹ میں داخل صداقت کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔

 تھانہ مخدوم رشید پولیس کی حراست میں موضع سنگھیڑا چاہ گھڑیالہ والہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون محبوبہ 40 سالہ شمیم مائی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ شادی شدہ خاتون ہے اور اس کے چار کمسن بچے ہیں ،25 سالہ صداقت کا  گھر آنا جانا تھا اور مجھے اپنے ساتھ شادی کرنے کا جھانسہ دے کر زیادتی بھی کرتا رہا جبکہ گذ شتہ سے پیوستہ شب صداقت ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور میرے ساتھ زیادتی کی لیکن پھر کسی اور سے شادی رچا لی جس کی وجہ سے  اس پر تیزاب پھینک دیا ۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق صداقت کے شمیم مائی کے ساتھ گذشتہ تین برسوں سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے اور زیادتی کے دوران گھر والوں کے پتہ چلنے پر خاتون شمیم مائی نے نوجوان صداقت پر تیزاب پھینک دیا۔ تھانہ مخدوم رشید پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

بی بی سی/ اے ایف پی کے مطابق گذشتہ رات دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تو 25 سالہ صداقت نے مومل عرف شمیم سے دوسری شادی کرنے سے انکار کر دیا جس پر مومل نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بہانے سے صداقت کو اپنے گھر بلایا اور اس کے جسم پر تیزاب پھینک دیا۔ نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق صداقت کا 60 فیصد جسم جھلس چکا ہے تاہم صداقت کے اہل خانہ کے مطابق مومل کا خاوند محنت کش ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے صداقت کے بھائی رفاقت کو ٹیلی فون کر کے بتایا اس نے صداقت کو گھر بھیج دیا ہے لہٰذا اس کا خیال رکھو۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top