Home / Uncategorized / شارجہ ایئرپورٹ نے مسافروں سے فی کس 35درہم فیس وصول کرنے کا اعلان کر دیا
شارجہ ایئرپورٹ نے مسافروں سے فی کس 35درہم فیس وصول کرنے کا اعلان کر دیا

شارجہ ایئرپورٹ نے مسافروں سے فی کس 35درہم فیس وصول کرنے کا اعلان کر دیا

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ ایئرپورٹ نے مسافروں سے فی کس 35درہم فیس وصول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7کے مطابق شارجہ ایگزیکٹو کونسل نے ایک ریزولیشن جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سہولیات اور خدمات سے مستفید ہونے کی مد میں فی کس مسافر سے 35درہم روانگی فیس وصول کی جائے گی ۔ یہ فیصلہ ڈپٹی رولرو ڈپٹی چیئرمین شارجہ ایگزیکٹوکونسل شیخ عبداللہ بن صالم بن سلطان القاسم کی زیر صدارت ایس ای سی کے اجلاس میں لیا گیا ہے ۔

براستہ ایئرپورٹ شارجہ چھوڑنے والے ہر کسی مسافر کو ایئرپورٹ سہولیات کی یہ فیس ادا کرنا پڑے گی ۔ تاہم دو برس سے کم عمر مسافر ، آن ڈیوٹی جہازوں کے عملے اور ایسے مسافر جن کی آمد اور روانگی کی فلائٹس کا نمبرایک جیسا ہو گا وہ اس فیس سے مستشنیٰ ہونگے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں رواں برس 30مارچ کو دبئی ایئرپورٹ نے بھی سہولیات اور خدمات کی فراہمی پر فی کس مسافر35درہم کی روانگی فیس نافذ کر رکھی ہے ۔ شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نہ صرف ایئر عربیہ جیسی سستی ایئرلائن کا گھر ہے بلکہ شارجہ ہوٹلنگ اور دیگر معاملات میں بھی سستا سمجھا جاتا ہے ۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top