Home / Uncategorized / شارجہ میں غیرمتعلقہ جگہ سے پیدل سڑک عبورکرنیوالوں کو جرمانے، آگاہی مہم شروع
شارجہ میں غیرمتعلقہ جگہ سے پیدل سڑک عبورکرنیوالوں کو جرمانے، آگاہی مہم شروع

شارجہ میں غیرمتعلقہ جگہ سے پیدل سڑک عبورکرنیوالوں کو جرمانے، آگاہی مہم شروع

13141133_1688823374705692_1541501497_n

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ پولیس نے غیرمتعلقہ جگہ سے پیدل سڑک عبورکرنے پر 390لوگوں کوجرمانے کردیئے ،متحدہ عرب امارات میں غیرنامزدعلاقوں سے سڑک یاگلی عبور کرنے پر 200درہم کا جرمانہ ہوسکتاہے جبکہ اس ضمن میں شارجہ میں آگاہی مہم بھی چل رہی ہے ۔
نیوزویب سائٹ ایمریٹس 24/7کے مطابق شارجہ پولیس نے صرف ایک ہفتے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیرقانونی طریقے سے سڑک عبور کرنے پر 390پیدل چلنے والے افراد کو جرمانے کیے ۔ڈائریکٹرانوسٹی گیشن اینڈٹریفک کنٹرول لیفٹیننٹ کرنل عمران بن الان نے بتایاکہ سڑک پر حادثات اور ہلاکتوں میں کمی لانے کیلئے کئی آگاہی مہمیں شروع کی گئی ہیں ، یہ مہمات عربی ، اردواور انگریزی سمیت کئی زبانوں میں شروع کی گئیں۔
وفاقی قانون کے آرٹیکل 147کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیرمتعلقہ علاقے سے پیدل سڑک عبورکرنے والے کو 200درہم جرمانہ ہوگااوراُنہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ قوانین اور سیفٹی گائیڈلائنز پر عمل کریں تاکہ سڑکوں سے گزرنے والی گاڑیوں کی زد سے بچ سکیں ۔
عمران بن الان نے گاڑی میں سوار حضرات کو بھی ہدایت کی کہ احتیاط سے گاڑی چلائیں اور پیدل گزرگاہوں کے قریب آہستہ چلیں تاکہ پیدل چلنے والے لوگ محفوظ طریقے سے سڑک عبور کرسکیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top