Home / Uncategorized / شام کے سرحدی شہر میں یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملے، 40 سے زائد افراد جاں بحق، ترکی کا شہر بھی متاثر
شام کے سرحدی شہر میں یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملے، 40 سے زائد افراد جاں بحق، ترکی کا شہر بھی متاثر

شام کے سرحدی شہر میں یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملے، 40 سے زائد افراد جاں بحق، ترکی کا شہر بھی متاثر

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی سرحد کے قریب شام کے شہر قامشلی میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ سرحد پار ترکی کے شہر نوسے بن میں دکانوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں بھی 2 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے ترکی کے کرد سرحدی شہر نوسے بن کے قریب سرحد کے دوسری طرف شامی کرد شہر قامشلی میں ہوئے ہیں جن میں ڈیموکریٹک یونین پارٹی سمیت کردوں کی دیگر وزارتوں کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جڑواں خودکش حملوں کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکوں کی شدت کے باعث دونوں سرحدی شہر پوری طرح لرز گئے اور ترکی کے شہر نوسے بن کے گھروں اور دکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جکہ وہاں پر بھی 2 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں عام لوگوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔شدت پسندتنظیم داعش نے شامی شہر میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کردوں نے شدت پسند تنظیم داعش کے قبضے سے کردستان کا کافی علاقہ خالی کرالیا تھا جبکہ داعش سے ان کی تاحال جنگ جاری ہے۔داعش کردش پارٹی ڈیموکریٹک یونین پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے خلاف حساکا شہر میں جنگ لڑ رہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top