Home / Uncategorized / شاہدآفریدی کی جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان
شاہدآفریدی کی جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

شاہدآفریدی کی جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز آل راﺅنڈر اور ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہدخان آفریدی کی بھی سیاسی تربیت شروع ہوگئی ہے اور وہ تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے پرتول رہے ہیں اور ٹیم کی عبرتناک شکست پر معافی بھی اس سلسلے کی ایک کڑی اور سیاسی سٹنٹ تھا ، یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل ’کیپیٹل ٹی وی ‘ نے کیا۔
کیپیٹل ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہدآفریدی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں اور قوی امکان ہے کہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہوجس میں شاہدآفریدی شامل ہوں ۔رپورٹ کے مطابق قوم کو جواب دہ ہونے اور بورڈ کو جوابدہ نہ ہونے کا بیان بھی سیاسی ہی ہے کہ عوام کی عدالت میں جائیں گے جبکہ وہ پہلے ہی تحریک انصاف کے قریب ہیں اور ورلڈکپ کے دوران بھی عمران خان سے ان کے رابطے رہے ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top