Home / Uncategorized / شاہدرہ: بچہ اغوا کرنیوالے افغانی کو شہریوں نے پیٹ ڈالا‘ فیکٹری ایریا سے13سالہ لڑکا لاپتہ
شاہدرہ: بچہ اغوا کرنیوالے افغانی کو شہریوں نے پیٹ ڈالا‘ فیکٹری ایریا سے13سالہ لڑکا لاپتہ

شاہدرہ: بچہ اغوا کرنیوالے افغانی کو شہریوں نے پیٹ ڈالا‘ فیکٹری ایریا سے13سالہ لڑکا لاپتہ

لاہور (ویب ڈیسک) شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ میں شہریوں نے کمسن بچے کو اغواءکرنے کی کوشش کرنیوالے افغان باشندے کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جھلاراں چوک کے قریب مشکوک افغانی باشندے نے ایک بچے کو اغوا کرکے بوری میں ڈال رہا تھا کہ محلے داروں نے اسے پکڑلیا اور بچے کو بازیاب کرالیا جس کے بعد موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہوگئی اور انہوں نے اغوا کار کو مار مار کر ادھ موا کردیا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور اغوا کار کو بڑی مشکل سے چھڑا کر تھانے میں منتقل کردیا جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن کے باہر شدید احتجاج کیا۔

تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن پولیس کے مطابق ملزم کو تفتیش کیلئے ایس پی کے دفتر بھجوا دیا گیا۔ حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔ ادھر لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والا 10 سالہ بچہ کاشف داتا دربار سے مل گیا۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ وہ والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر  داتا دربار چلا گیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے بچوں میں 90 فیصد سے زائد اکثریت والدین سے ناراض ہوکر، گھریلو تنازعہ، مدرسہ میں استاد کی ڈانٹ یا گلی کے لڑائی جھگڑے پر گھر سے چلی جاتی ہے یہ بچے خود ہی واپس آجاتے ہیں۔ شہر میں لاپتہ بچوں کا واپس آجانا اس بات کی دلیل ہے کہ شہر میں اغوا برائے تاوان کا کوئی گروہ کام نہیں کررہا۔

فحش مذاق سے منع کرنے پر دو افراد نے نوجوان لڑکی کو قتل کر دیا

علاوہ ازیں فیکٹری ایریا میں واقع بندیاں والہ کے رہائشی ندیم احمد کا 13سالہ بیٹا انیس مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔ ندیم کے مطابق بچہ گھر سے چیز لینے کی غرض سے گیا تھا اور واپس لوٹ کر نہ آیا۔ لواحقین نے بچے کو ہر جگہ تلاش کیا مگر کوئی کامیابی نہ ہوئی جبکہ پولیس کو مطلع کرنے کے باوجود بھی بچہ بازیاب نہیں ہوسکا۔

Comments are closed.

Scroll To Top