Home / Uncategorized / شاہد آفریدی نے فٹنس کیمپ میں شمولیت سے معذرت کرلی
شاہد آفریدی نے فٹنس کیمپ میں شمولیت سے معذرت کرلی

شاہد آفریدی نے فٹنس کیمپ میں شمولیت سے معذرت کرلی

13183190_1691033771151319_86986917_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کیلئے لگائے گئے فٹنس کیمپ میں شمولیت سے معذرت کرلی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیر سے نیشنل اکیڈمی میں کرکٹرز کیلئے فٹنس کیمپ لگایا جارہا ہے جو 12 مئی تک جاری رہے گا۔ ایبٹ آباد میں لگنے والے تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں نام شامل نہ ہونے کے باوجود سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ دینے کیلئے بلایا گیا تھا جن میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے 11 مئی کو فٹنس ٹیسٹ دینا تھا تاہم اب انہوں نے فٹنس ٹیسٹ میں شرکت سے معذرت کرلی اور عدم شرکت سے بورڈ کوتحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے گھٹنے میں مسئلہ ہے جبکہ کاونٹی کھیلنے سے پہلے مکمل طور پر فٹ ہونا چاہتا ہوں اس لیے فٹنس کیمپ میں شمولیت کا رسک نہیں لے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ نہ دینے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بوڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی رواں ماہ کے اختتام پر کاونٹی کھیلنے کیلئے برطانیہ جائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top