Home / Uncategorized / شاہد آفریدی نے قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا
شاہد آفریدی نے قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا

 کراچی: شاہد آفریدی نے قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑنے اور کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ٹی 20ٹیم کی کپتانی چھوڑ رہے ہیں، کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت ان کے لئے اعزاز کی بات ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین  شہریار خان کے شکر گزار ہیں کہ جن کی وجہ سے انہیں قومی ٹیم کی قیادت کا اعزاز نصیب ہوا۔

شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ وہ کرکٹ کو جاری رکھیں گے اور بحیثیت کھلاڑی ٹیم کےلیے دستیاب رہیں گے۔ وہ اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کھلاڑی کی حیثیت سے ملک کے لیے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے ان کے لئے دعائیں اور حمایت جاری رکھیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top