Home / Uncategorized / شاہ سلمان ترکی پہنچ گئے ، استقبال اور قیام سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
شاہ سلمان ترکی پہنچ گئے ، استقبال اور قیام سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

شاہ سلمان ترکی پہنچ گئے ، استقبال اور قیام سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانرواشاہ سلمان اسلامی ملک ترکی پہنچ گئے جہاں ان کا شانداراستقبال کیاگیا، اپنے دورے کے دوران وہ انقرہ کے ہوٹل میں450مربع میٹرکمرہ میں قیام کریں گے جس کی بلٹ پروف کھڑکیاں اوربم پروف دیواریں ہیں ۔انقرہ ایئرپورٹ پر پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خود ترک صدر رجب طیب اردگان کی سربراہی میں وفد نے استقبال کیا جس سے اس دورے کی اہمیت کا اندازہ کیاجاسکتاہے ۔
گلف نیوز کے مطابق صدر اردگان کی طرف سے خوش آمدید کہے جانے سے قبل ٹیلی ویژن پر نشر ہونیوالی فوٹیج میں سیاہ چشمہ لگائے سعودی فرمانروا کو سیڑھیوں کی بجائے ایسکیلیٹر کے ذریعے جہاز سے باہر آتے دیکھاگیا۔ جریدے’حریت‘ کے حوالے سے گلف نیوز نے لکھاکہ سعودی فرمانرواکی انقرہ اور استنبول میں نقل و حمل کیلئے 500مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو اور آڈی کاروں کا بندوبست کرلیاگیاجبکہ شاہ سلمان کے ذاتی استعمال کی تمام چیزیں کارگوطیارے میں ترکی منتقل کی گئیں ۔

عالمی سطح پر ایک ایسے سعودی کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ کا اعلان کہ سعودی عرب غصے سے آگ بگولا ہوگیا
منگل کو ترک صدارتی محل میں دونوں ممالک کے سربراہان میں ملاقات متوقع ہے جس دوران شام کے مسئلے اور شدت پسندوں کیخلاف لڑائی پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔ ترک حکام سے ملاقاتوں کاسلسلہ مکمل ہونے کے بعد جمعرات اور جمعہ کو شاہ سلمان استنبول میں ہونیوالی اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، سعودی بادشاہ کیساتھ 300افراد پر مشتمل وفد بھی ہے

Comments are closed.

Scroll To Top