Home / Uncategorized / شاہ محمود قریشی نے تین پارٹی رہنماؤں کو تحریک انصاف سے نکال دیا
شاہ محمود قریشی نے تین پارٹی رہنماؤں کو تحریک انصاف سے نکال دیا

شاہ محمود قریشی نے تین پارٹی رہنماؤں کو تحریک انصاف سے نکال دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے تین پی ٹی آئی رہنماو¿ں کو پارٹی سے نکال دیا۔
تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماﺅں عادل الطاف انڑ، غلام عمر انڑ اور عدنان الطاف انڑ کو پارٹی سے فارغ کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی ۔
مقامی اخبار کے مطابق مذکورہ رہنماﺅں نے بلدیاتی انتخابات میں مخالف پارٹی کے امیدواروںکی حمایت کی تھی۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے دستخطوں کے بعد باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top