Home / Uncategorized / شاہ محمو دقریشی نے عمران خان کو پیچھے لگالیا، وہ پی ٹی آئی چیئرمین کو کسی بھی بند گلی میں چھوڑ کر خود نکل جائیں گے: رﺅوف کلاسرا
شاہ محمو دقریشی نے عمران خان کو پیچھے لگالیا، وہ پی ٹی آئی چیئرمین کو کسی بھی بند گلی میں چھوڑ کر خود نکل جائیں گے: رﺅوف کلاسرا

شاہ محمو دقریشی نے عمران خان کو پیچھے لگالیا، وہ پی ٹی آئی چیئرمین کو کسی بھی بند گلی میں چھوڑ کر خود نکل جائیں گے: رﺅوف کلاسرا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی رﺅو ف کلاسرا نے پانامالیکس پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے نمائندے کی شمولیت پر شدید تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو عملی سیاست سکھانے کی کوشش کی اور عمران خان بھی ان کے پیچھے چل رہے ہیں ، لکھ کر رکھ لیں ، شاہ محمود قریشی ان کو کسی دن اندھی گلی میں چھوڑ کر خود پتلی گلی سے آگے نکل جائیں گے ، قریشی اُنہیں ناقابل واپسی منزل کی طرف لے جارہے ہیں اور یہی شاہ محمود قریشی کا پراناطریقہ ہے ، ریمنڈ ڈیوس معاملے پر پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں بھی چھرا گھونپ چکے ہیں اور اب پانامالیکس پر عمران خان کیساتھ بھی ایسا ہی کریں گے ۔
92نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رﺅوف کلاسرا کا کہناتھاکہ عمران خان اور ان کی پارٹی پانامالیکس کے معاملے پر راضی ہورہی ہے کیونکہ عمران خان کی آف شورکمپنی سامنے آنے کے بعد معاملات ٹھنڈے ہورہے ہیں ، اور جب شاہ محمود قریشی کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیاگیاتو اُنہیں کوئی شک نہیں رہاکہ عمران خان نے اوپر سے اپنا ایک امیج بنارکھاہے کہ وہ بڑے اصول پسند آدمی ہیں ، حالانکہ وہ بھی بالکل ویسی ہی سیاست کررہے ہیں جیسے دیگر سیاستدان کررہے ہیں ، اب اُنہوں نے شاہ محمود قریشی سے عملی سیاست سیکھناشروع کردی اور پکڑ کر ان کے پیچھے چل رہے ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top