Home / Uncategorized / شجاع آباد : نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے میاں بیوی‘ دو بیٹیوں اور رشتہ دار پر تیزاب پھینک دیا
شجاع آباد : نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے میاں بیوی‘ دو بیٹیوں اور رشتہ دار پر تیزاب پھینک دیا

شجاع آباد : نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے میاں بیوی‘ دو بیٹیوں اور رشتہ دار پر تیزاب پھینک دیا

ملتان (آن لائن) ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے میاں بیوی دو بچوں اور ان کے رشتہ دار پر تیزاب پھینک دیا جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے متاثرہ خاندان شجاع آباد ریلوے سٹیشن کے قریب گھر میں سو رہا تھا نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور سب پر تیزاب پھینک دیا ،جس سے 30 سالہ شاہد، اس کی اہلیہ 20 سالہ اقرا، بیٹی دو سالہ علیشباہ اور ایک سالہ زارا جھلس گئی جبکہ ایک رشتہ دار بھی لپیٹ میں آگیا۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق 20 سالہ اقرا کا جسم تیزاب سے 70 فیصد تک جھلس چکا ہے اور اس کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔ تھانہ سٹی پولیس شجاع آباد نے تفتیش شروع کر دی، حملہ آور فرار ہوگئے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top