Home / Uncategorized / شدید تنقید کے بعد عروہ حسین اپنے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں
شدید تنقید کے بعد عروہ حسین اپنے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں

شدید تنقید کے بعد عروہ حسین اپنے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونیوالے قابل اعتراض ڈرامے ’اڈرای‘ سے متعلق پیمرا کی جانب سے نوٹس لیے جانے اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اداکارہ عروہ حسین دفاع کیلئے میدان میں آگئی ہیں اور سوشل میڈیا پراپنا ویڈیو  پیغام جاری کردیاہے ۔
اپنے ویڈیو  پیغام میں عروہ حسین کاکہناتھاکہ’ پیمرا نے اڈاری کو غیراخلاقی قراردیا، میں بتاتی ہوں کہ غیراخلاقی کیا ہے ؟لوگوں کو بچوں سے بدفعلی کے بارے میں تعلیم نہ دینا اور اسے خاموشی سے ہونے دینا غیراخلاقی ہے ، غیراخلاقی چیزیں آپ کے بچوں کاتحفظ نہیں کررہیں ،غیراخلاقی یہ ہے کہ ایک بچہ بدفعلی کا شکار ہورہاہے اوراسے ساری زندگی ایسا ہونے دینے کے لیے چھوڑدیں جس کے ذمہ دار ہم ہیں لیکن اس پر بات کرنے سے گھبراتے ہیں ،یہ غیراخلاقی ہے اور میں اڈاری کی حمایت کرتی ہیں ‘۔

Comments are closed.

Scroll To Top