Home / Uncategorized / شمالی بغداد میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ،3 اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق ، 32زخمی
شمالی بغداد میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ،3 اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق ، 32زخمی

شمالی بغداد میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ،3 اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق ، 32زخمی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی بغداد میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میںتین پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق اور 32زخمی ہو گئے ۔

عراقی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور پید ل تھا جس نے شمالی بغدادمیں سکیورٹی چیک کے قریب پہنچ کر مصروف ترین داخلی راستے کے سامنے حملہ کر دیا جس کی زد میں آکر سکیورٹی پر مامور 3پولیس اہلکار اور دیگر 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔ خودکش حملے کے نتیجے میں 32افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ خود کش حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ۔ خود کش دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ علاقے کا سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top