Home / Uncategorized / شمالی کوریا، امریکہ تنازع: چین کا ٹرمپ کو محتاط الفاظ استعمال کرنے کا مشورہ

شمالی کوریا، امریکہ تنازع: چین کا ٹرمپ کو محتاط الفاظ استعمال کرنے کا مشورہ

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے امریکہ اور شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے الفاظ اور افعال سے گریز کریں جس سے خطے میں حالات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ ہو۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آمیز بیان بازی کرتے رہے ہیں۔ امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ شمالی کوریا پر ’آگ اور قہر‘ کی بارش کر دی جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top