Home / Uncategorized / شوہر نے ہاتھ دھوئے بغیر کھانا دینے پر نادیہ کو جلادیا
شوہر نے ہاتھ دھوئے بغیر کھانا دینے پر نادیہ کو جلادیا

شوہر نے ہاتھ دھوئے بغیر کھانا دینے پر نادیہ کو جلادیا

قصور (ویب ڈیسک) گزشتہ رات کوٹ قتل گڑھی میں خاوند کے ہاتھوں زندہ جلائی جانے والی بیوی نادیہ بی بی کے والد کی رپورٹ پر پولیس تھانہ بی ڈویژن نے خاوند محمد سلیم اور اس کی بہن وغیرہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔

روزنامہ خبریں کے مطابق محمد سلیم اپنے گھر کے باہر تیل فروخت کرنے کا کام کرتا ہے اور گھر کے اندر بھی تیل کے کئی ڈرم پڑے ہوئے ہیں لڑکی کے والد کے مطابق میاں بیوی کے مابین اکثر جھگڑا رہتا تھا کچھ عرصہ قبل نادیہ بی بی خاوند کے تشدد اور مارپیٹ سے تنگ آکر اپنے والدین کے پاس چلی گئی مگر بعد ازاں علاقہ کے معززین نے صلح کراکے لڑکی کو پھر خاوند کے ساتھ روانہ کردیا مگر محمد سلیم کی طرف سے خرچہ نہ دینے اور تشدد کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اسی بناءپر محمد سلیم نے وقوعہ کے روز گھر میں پڑے ہوئے ڈرم سے تیل لیا اور یہ تیل بیوی پر ڈال کر اسے زندہ جلادیا۔

اخبار ذرائع کے مطابق نادیہ نے شوہر کو ہاتھ دھو کر کھانا نہ دیا تھا جس پر غصے میں آکر محمد سلیم نے بیوی کو جلا ڈالا جبکہ محمد سلیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ نادیہ بی بی کو خرچہ مانگنے پر آگ لگائی گئی تاہم نادیہ بی بی کی حالت مسلسل تشویشناک ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top