Home / Uncategorized / شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے خواہشمند،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے خواہشمند،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے خواہشمند،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف فیملی کے مخالفین کی جانب سے ایک بات اکثر کہی جاتی ہے کہ اس خاندان میں دراڑیں پڑنے لگی ہیں اور پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد لمبے عرصے تک شہباز شریف کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔
شہباز شریف کے بارے میں سینیئر صحافی ہارون الرشید نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ ’کہا جاتا ہے کہ شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ کے آرزو مند ہیں۔ اس حد تک یہ بات درست ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کی تمنا میں ایک بار وہ کہیں تعویز لینے بھی گئے تھے۔ جن دنوں وہ اٹک کے قلعے میں تھے‘ کسی بات سے مجھے یہ گمان ہوا۔ کالم میں ذکر کیا تو ایک خط انہوں نے مجھے لکھا۔ چونکہ انہوں نے اسے آف دی ریکارڈ قرار دیا؛ چنانچہ اس کا حوالہ نہیں دیا جا سکتا۔ ‘

Comments are closed.

Scroll To Top