Home / Uncategorized / شہبازشریف کو پیسوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ ۔ ۔ ۔ہارون الرشید نے دلچسپ دعویٰ کردیا
شہبازشریف  کو پیسوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ ۔ ۔ ۔ہارون الرشید نے دلچسپ دعویٰ کردیا

شہبازشریف کو پیسوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ ۔ ۔ ۔ہارون الرشید نے دلچسپ دعویٰ کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو پیسوں کی بہت ضرورت ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ بے شمار سڑکیں بنالیں ، پاکستان کے تمام کھیتوں میں سڑکیں اور ہرگلی کے کونے پر انڈر پاس ہو۔
دنیا نیوز کے پروگرام میں حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے ہارون الرشید کاکہناتھاکہ شہبازشریف کو سیمنٹ ، سریا، سڑکوں اور پلوں سے محبت ہوگئی ہے ، تعلیم اور صحت بے کارچیزیں ہیں ، اگر قوم نہ بھی پڑھے اور فرض کریں کہ ایک فیصد بھی شرح خواندگی نہ ہوتو ان کا کیا بگڑتاہے؟ سڑکیں ہوں تودنیا دیکھے گی ، پاکستان نے کیا موٹرویزبنائی ہیں ، بڑے بڑے پل ہوں اور باقی پیسہ ان کے اشتہارات کی مد میں خرچ ہوجائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top