Home / Uncategorized / شہر یار خان نے رپورٹ لیک ہونے پر وقار یونس سے معافی مانگ لی
شہر یار خان نے رپورٹ لیک ہونے پر وقار یونس سے معافی مانگ لی

شہر یار خان نے رپورٹ لیک ہونے پر وقار یونس سے معافی مانگ لی

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ وہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی خراب پرفارمنس پر ہیڈ کوچ کی جائزہ رپورٹ میڈیا میں لیک ہونے پر پہلے ہی وقار یونس سے معافی مانگ چکے ہیں۔شہریار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے وقار کو اپنے دفتر بلا کر معافی مانگی کیونکہ رپورٹ پی سی بی کی غلطی سے سامنے آئی۔ وقار کے مستعفی ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد شہریار نے بتایا کہ ملاقات کے دوران میں نے ان سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کو کہا۔وقار پاکستان کرکٹ کی پہچان ہیں اور انہوں نے ٹیم کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی۔شہریار نے تحلیل ہونے والی سلیکشن کمیٹی کو بھی سراہا۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top