Home / Uncategorized / شہید میجر جوادعلی چنگیزی کے بارے میں وہ باتیں جو جان کر آپ کو بے حد فخر ہوگا
شہید میجر جوادعلی چنگیزی کے بارے میں وہ باتیں جو جان کر آپ کو بے حد فخر ہوگا

شہید میجر جوادعلی چنگیزی کے بارے میں وہ باتیں جو جان کر آپ کو بے حد فخر ہوگا

راولپنڈی،کوئٹہ (ویب ڈیسک) طورخم بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پاک فوج کے میجر علی جواد چنگیزی کو کوئٹہ میں سپرد خاک کردیاگیا،  انہیں افغان فورسز کی گولی لگی تھی جس پر شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ میجر علی جواد کا تعلق کوئٹہ سے تھاجہاں آبائی علاقے انہیں سپردخاک کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  شہید میجر  جواد چنگیزی  کے والد بھی پاک فوج میں اعلیٰ عہدے پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ دو بھائی بھی فوج کا حصہ ہیں۔ مادر وطن کی حفاظت میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر علی جواد چنگیزی کا تعلق کوئٹہ کے علاقے طوغی روڈ سے تھا، انہوں نے ابتائی تعلیم کوئٹہ کے سینٹ فرانسیس گرائمر سکول سے حاصل کی تھی۔ بعد میں  پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ میجر جواد چنگیزی کے والد خادم حسین چنگیزی پاک فوج میں بریگیڈیئر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے جبکہ ان کے دو بھائی میجر علی قاسم اور میجر علی اسد بھی پاک فوج میں میجر کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا میجر جواد چنگیزی کی شہادت کے واقعے پر کہنا تھا کہ افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید میجر جواد نے جرا¿ت اور بہادری کی تاریخ رقم کی، ان جیسے شہید صوبے، ملک اور قوم کا فخر ہیں۔

دریں اثناءوزیراراعظم محمد نواز شریف نے شہید میجر علی جواد چنگیزی کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی جواد چنگیزی ایک بہادر جوان تھے جنہوں نے وطن کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے شہید میجر علی جواد چنگیزی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر علی جواد چنگیزی ایک محب وطن فوجی افسر تھے جنہوں نے وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا وہ وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے شہید میجر علی جواد کے درجات بلند کرنے کے لئے دعا کی۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top