Home / Uncategorized / صائمہ منظر عام پر آگئی،دوست کی شادی کی مدد کے الزام میں جلائی گئی لڑکی کے معاملہ نے نیا رخ اختیار کر لیا
صائمہ منظر عام پر آگئی،دوست کی شادی کی مدد کے الزام میں جلائی گئی لڑکی کے معاملہ نے نیا رخ اختیار کر لیا

صائمہ منظر عام پر آگئی،دوست کی شادی کی مدد کے الزام میں جلائی گئی لڑکی کے معاملہ نے نیا رخ اختیار کر لیا

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایبٹ آباد میں شادی کی معاونت کرنے کے الزام میں جلائی گئی لڑکی کے معاملہ نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ لو میرج کرنے والی لڑکی صائمہ سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں پسند کی شادی کرنے پر معاونت کرنے کے الزام میں خود ساختہ جرگہ نے نویں کلاس کی عنبرین کوقتل کر کے گاڑی میں ڈال کر جلا دیا گیا تھا ۔اس کیس میں متعددافراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم اب اس واقعہ نے نیا موڑ لے لیا ہے۔پسند کی شادی کرنے والی صائمہ خود منظر عام پر آگئی ہے ۔صائمہ کا مقتولہ کے بارے میںکہنا ہے کہ عنبرین دوست تو دور اسے جانتی تک نہیں نہ ہی اس نے میری شادی میں کوئی مدد کی تھی۔میں نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی اور اس حوالے سے آخر تک کسی کو خبر نہیں ہو ئی تھی۔
صائمہ کا مزید کہنا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے ،انہوںنے حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔

Comments are closed.

Scroll To Top