Home / Uncategorized / صادق خا ن صرف میئر نہیں بلکہ برطانوی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے میئر بنے ہیں: رپورٹ
صادق خا ن صرف میئر نہیں بلکہ برطانوی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے میئر بنے ہیں: رپورٹ

صادق خا ن صرف میئر نہیں بلکہ برطانوی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے میئر بنے ہیں: رپورٹ

13162566_1690710291183667_1607088861_n

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)صادق خان نے زیک گولڈ سمتھ کو صرف الیکشن ہی نہیں ہرایا بلکہ ایسا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے جو آج تک کسی بھی برطانوی سیاستدان کو نصیب نہ ہو سکا۔

برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق لیبر پارٹی کے صادق خان نے برطانوی میئر کی نشست کیلئے 13لاکھ دس ہزار ایک سو تینتالیس ووٹ لے کر نہ صرف بورس جانسن کا 2008کا ریکارڈ توڑا ہے بلکہ انہوں نے برطانوی تاریخ میں اس عہدے کیلئے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

شہر کی چودہ کونسلوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد صادق خان نے کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ سمتھ پر سبقت حاصل کی لیکن وہ مجموعی ووٹوں کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر پائے جس کی وجہ سے ووٹوں میں دوسری ترجیح کی گنتی کی گئی۔لندن کے میئر کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شہر میں بنائے گئے تین خصوصی مراکز میں جمعے کی صبح مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے شروع ہوئی۔مئیر کے لیے میدان میں کل 12 امیدوارتھے جن میں سے اصل مقابلہ لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ سمتھ کے درمیان تھا۔صادق خان کو 13 لاکھ دس ہزار 143 ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف ٹوری پارٹی کے زیک گولڈسمتھ نو لاکھ 94 ہزار 614 ووٹ حاصل کر پائے۔45 سالہ لیبر ایم پی اور وزیر کین لونگسٹن اور بورس جانسن کے بعد پارٹی کے تیسرے میئر ہیں۔

پول کیے جانے والے کل ووٹوں میں سے 43 فیصد لیبر پارٹی کو حاصل ہوئے جب کہ کنزرویٹو پارٹی کے حصہ میں 31 فیصد ووٹ آئے اور ’گرین پارٹی‘ تیسرے نمبر پر رہی۔جمعرات کو ہونے والی پولنگ میں ووٹ ڈالے جانے کا تناسب 45 فیصد رہا جو  2012 ء میں ہونے والے انتخابات کے مقابلے میں سات فیصد زیادہ ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top