Home / Uncategorized / صارفین کو 100 کے کارڈ پر صرف63 روپے 41 پیسے ملتے ہیں: رپورٹ
صارفین کو 100 کے کارڈ پر صرف63 روپے 41 پیسے ملتے ہیں: رپورٹ

صارفین کو 100 کے کارڈ پر صرف63 روپے 41 پیسے ملتے ہیں: رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں موبائل فون کے کارڈ پر ٹیکس اور دیگر کٹوتیوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔
پی اے سی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 100 روپے کے موبائل کارڈ یا ایزی لوڈ پر 12 روپے 28 پیسے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جبکہ ایک روپیہ 95 پیسے ایکسائز ڈیوٹی کاٹی جاتی ہے ۔ جس کے بعد صارف کو 75 روپے 77 پیسے کے بیلنس کا میسج کیا جاتا ہے ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سب کے بعد بھی صارف کے پاس باقی بیلنس سے آن کالز 12 روپے 36 پیسے کاٹے جاتے ہیں جس کے بعد صارف کو 100 روپے کے موبائل کارڈ کے عوض صرف 63 روپے 41 پیسے ملتے ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top