Home / Uncategorized / صدر مملکت کی نجی کالج آمد، من پسند بھنڈی سمیت 20 سے زائد ڈشز تیار، روٹ پر بھینسیں آنے پر انتظامیہ کی دوڑیں
صدر مملکت کی نجی کالج آمد، من پسند بھنڈی سمیت 20 سے زائد ڈشز تیار، روٹ پر بھینسیں آنے پر انتظامیہ کی دوڑیں

صدر مملکت کی نجی کالج آمد، من پسند بھنڈی سمیت 20 سے زائد ڈشز تیار، روٹ پر بھینسیں آنے پر انتظامیہ کی دوڑیں

13115522_1689915217929841_1870628446_n

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کی نجی میڈیکل کالج آمد کے موقع پر ان کی من پسند بھنڈی سمیت

20 سے زائد ڈشز تیار کی جا رہی ہیں جبکہ ان کے پروٹوکول میں شامل گاڑی خراب ہونے کے علاوہ روٹ پر اچانک گائیں بھینسیں بھی آ گئیں جنہیں انتظامیہ ہٹانے میں مصروف ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین ملتان میں ایک نجی میڈیکل کالج نے مدعو کر رکھا ہے اور خاطر تواضع کیلئے ان کی من پسند بھنڈی، عربی رائس، چکن قورمہ، بریانی اور بٹیر سمیت 20 سے زائد ڈشز تیار کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے پروٹوکول میں شامل گاڑی خراب ہو گئی جسے ٹریفک وارڈنز نے دھکا لگا کر سٹارٹ کرایا جبکہ ایک جگہ پر صدر مملکت کے روٹ پر گائیں اور بھینسیں سڑک پر آ گئیں جس کے باعث انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور انہیں روٹ سے ہٹانے میں مصروف ہے۔
صدر مملکت نجی کالج کا افتتاح کرنے کے علاوہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے اور بعد ازاں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top