Home / Uncategorized / صدر ممنون حسین نے بندوق چلادی
صدر ممنون حسین نے بندوق چلادی

صدر ممنون حسین نے بندوق چلادی

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں فرسٹ بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا نشانہ لے کر افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کی گن چلاتے ہوئے لی گئی تصویر کو خوب پسند کیا گیا۔اگرچہ صدر مملکت کی مختلف تقریبات میں خطاب یا وفود سے ملاقاتوں کی تصاویر اخبارات میں شائع ہوتی رہتی تاہم ان کی بندق کے ساتھ نشانہ لینے کی تصویر کو انفرادیت کی وجہ سے خصوصی توجہ دی گئی۔صدر کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری اورلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بھی ہدف کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں فرسٹ بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری، گورنر محمد خان اچکزئی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت اراکین بلوچستان اسمبلی اور وزرا ءنے بھی شرکت کی جبکہ صدر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

Comments are closed.

Scroll To Top