Home / Uncategorized / صدر کا خطاب، پاناما لیکس پر نعرے بازی، پی پی ارکان اور جہانگیرترین کا ساتھ دینے سے انکار، اعتزاز احسن تنہا رہ گئے
صدر کا خطاب، پاناما لیکس پر نعرے بازی، پی پی ارکان اور جہانگیرترین کا ساتھ دینے سے انکار، اعتزاز احسن تنہا رہ گئے

صدر کا خطاب، پاناما لیکس پر نعرے بازی، پی پی ارکان اور جہانگیرترین کا ساتھ دینے سے انکار، اعتزاز احسن تنہا رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ سے صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر پانامہ پیپرز لیکس بارے نعرے بازی میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کے معاملے میں سینیٹ میں قائدحزب اختلاف اعتزاز احسن اکیلے رہ گئے، وہ اکیلے پانامہ پانامہ کرتے رہ گئے جبکہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے باقاعدہ مہم شروع کررکھی ہے لیکن سینئر رہنماء جہانگیر خان ترین نے بھی نعرہ بازی کے موقع پرچپ سادھ لی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایوان میں اعتزاز احسن کے ساتھ بیٹھے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ سید نوید قمر نے نعرے بازی میں حصہ نہیں لیا، ان کے دائیں جانب بیٹھے پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین نے بھی پانامہ کے نعرے نہ لگائے، اعتزاز احسن نے عقبی نشستوں پر پی پی پی کے ارکان کو نعرے بازی پر ابھارنے کی کوشش بھی کی لیکن ناکام رہے جبکہ عمران خان نے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی ۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top