Home / Uncategorized / ’صرف8منٹ میں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے‘ ایک دھمکی جس نے امریکہ اور اسرائیل کی ہوائیاں اُڑادیں
’صرف8منٹ میں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے‘ ایک دھمکی جس نے امریکہ اور اسرائیل کی ہوائیاں اُڑادیں

’صرف8منٹ میں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے‘ ایک دھمکی جس نے امریکہ اور اسرائیل کی ہوائیاں اُڑادیں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا امن برباد کرنے پر تلے اسرائیل کو ایران نے ایسی دھمکی دے دی ہے کہ اسے اپنی ہی بقاءکی فکر پڑ گئی ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈراحمد کریم پور نے کہا ہے کہ ”ہم اسرائیل کو 8منٹ سے بھی کم وقت میں صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔“رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احمد کریم کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب کے ایلیٹ یونٹ القدس فورس سے ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق احمد کریم نے کہا ہے کہ ”اگر سپریم لیڈر علی خمینی حکم دیں تو ایرانی فوج اسرائیل کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ “ اسرائیلی اخبار کے مطابق ایک اعلیٰ ایرانی جرنیل بریگیڈیئر جنرل علی عبدالہی نے 9مئی کو اعلان کیا تھا کہ ”ہم نے 2ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے ایک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، جس کی غلطی کی گنجائش صرف 8میٹر ہے۔ “ انہوں نے یہ اعلان تہران سائنس کانفرنس کے دوران کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 8میٹر غلطی کی گنجائش کا مطلب ہے کہ میزائل انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران نے مارچ میں 2بیلسٹک میزائلوں کے کامیاب تجربات کیے تھے جن پر یہ فقرہ لکھا ہوا تھا ”ہم اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔“

Comments are closed.

Scroll To Top