Home / Uncategorized / صومالی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر 2 خودکش حملے، 12 افراد ہلاک
صومالی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر 2 خودکش حملے، 12 افراد ہلاک

صومالی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر 2 خودکش حملے، 12 افراد ہلاک

موغا دیشو (مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایئر پورٹ کے داخلی دروازے پر یکے بعد دیگرے  2 خود کش حملوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملوں کی ذمہ داری الشباب نامی شدت پسند تنظیم نے قبول کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے ایئر پورٹ پر پہلے شدید قسم کی فائرنگ ہوئی جس کے بعد یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملے ہوئے۔ خود کش حملوں اور فائرنگ کی زد میں آکر 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صومالیہ میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

موغا دیشو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے خود کش حملوں کی آواز دور دور تک سنی گئی اور ہر طرف دھویں کے بادل چھاگئے جو طویل فاصلے سے بھی دیکھے گئے۔ ایک مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ خودکش حملوں کے بعد متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں اور میں نے اپنی آنکھوں سے ایمبولنسز میں بڑی تعداد میں زخمیوں کو دیکھا ہے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top