Home / Uncategorized / طور خم بارڈ ر پر گیٹ کی تنصیب ، افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ ،ایک فوجی جوان سمیت 9 پاکستانی زخمی
طور خم بارڈ ر پر گیٹ کی تنصیب ، افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ ،ایک فوجی جوان سمیت 9 پاکستانی زخمی

طور خم بارڈ ر پر گیٹ کی تنصیب ، افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ ،ایک فوجی جوان سمیت 9 پاکستانی زخمی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ افغان فورسز نے طور خم گیٹ پر پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث ایک فوجی جوان سمیت کم ازکم 9 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیاہے ،افغان فورسز کی فائرنگ کے باعث ایک فوجی جوان زخمی ہو گیاہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ طور خم کراسنگ پوائنٹ پر گیٹ کی تعمیر کا مقصد غیر قانونی نقل و حرکت پر نظر رکھناہے ،دہشت گردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھنے کیلئے پاکستان گیٹ تعمیرکررہاہے کیونکہ حالیہ دنوں میں بیشتردہشت گرداسی راستے کواستعمال کرتے پائے گئے،پاک افغان سرحدپرطورخم بارڈرپرسب سے زیادہ نقل وحرکت ہوتی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کی طرف سے طورخم بارڈر پر غیرقانونی نقل وحمل روکنے کے لیے گیٹ نصب کیا جارہاہے جس کی تعمیر کے دوران تلخ کلامی ہوئی اور اس کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کردی ۔ آخری اطلاعات تک افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار سمیت 9 پاکستانی شہری زخمی ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان طور خم بارڈر پر سیکیورٹی بڑھانے کیلئے گیٹ اور باڑ تعمیر کر رہاہےلیکن افغان حکام کو گیٹ اور باڑ کی تعمیر پر اعتراض ہے اور اس حوالے سے گزشتہ دو ماہ سے گشیدگی جاری ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top