Home / Uncategorized / طویل ترین ویک اینڈ،معراج النبی ؐ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا ایسا اعلان کہ ملازمین کے چہرے کھل اٹھے
طویل ترین ویک اینڈ،معراج النبی ؐ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا ایسا اعلان کہ ملازمین کے چہرے کھل اٹھے

طویل ترین ویک اینڈ،معراج النبی ؐ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا ایسا اعلان کہ ملازمین کے چہرے کھل اٹھے

2

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایسا اعلان کردیا جس سے سرکاری و پرائیویٹ ملازمین کے چہرے کھل اٹھے۔وفاقی حکومت نے ملک بھر میں معراج النبیؐ کی چھٹی کا اعلان 5مئی کو کردیا جس کے مطابق ملک بھر کے سرکاری و پرائیویٹ ملازمین کو جمعرات کو عام تعطیل ہو گی۔پانچ مئی جمعرات سے ہفتہ تک ملازمین چھٹیوں پر رہیں گے جبکہ تمام ادارے 8مئی بروز اتوار کو دوبارہ کھلیں گے۔ملک میں عام تعطیل کے حکام نے یو اے ای کیبنٹ کی2012کی قرارداد نمبر 13اور2008کے فیڈرل لا نمبر 11کے مطابق ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں چھٹیوںکا اعلان کیا گیا۔یو اے ای کا آئین اس با ت کی اجازت دیتا ہے کہ متعلقہ محکمہ کسی بھی سرکاری تعطیل کو ہفتہ کے آغاز یا اختتام پرمنانے کی اجازت دے سکتا ہے۔اور اگر چھٹی ویک اینڈ سے دودن پہلے ہو تو اسے ویک اینڈ کیساتھ ملایا جا سکتا ہے۔اسی آرٹیکل کے تناظر میں اس چھٹی کو چار مئی کے بجائے پانچ مئی کو منانے کا اعلان کیا گیا۔اتھارٹی نے ”الاسریٰ والمعراج “کی چھٹی کے موقع پرشیخ خلیفہ بن النیہان سمیت تمام اعلیٰ حکام اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔خیال رہے کہ یو اے ای میں چھٹیاں اسلامی مہینوں کی تاریخوں کے حساب سے منائی جاتی ہیںاس لیئے اکثر اوقا ت ملک میں چھٹیاں ویک اینڈ سے ایک دن پہلے یا بعد میں آ جاتی ہیں۔رواں برس 2016میں یو اے ای میں ایسے 4طویل ویک اینڈ آنے کا امکان ہے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top