Home / Uncategorized / عازمین حج کو سعودی عرب لانے والی پہلی موٹر کار کی تصویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی
عازمین حج کو سعودی عرب لانے والی پہلی موٹر کار کی تصویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

عازمین حج کو سعودی عرب لانے والی پہلی موٹر کار کی تصویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)صدیوں سے فرزندان توحید اللہ کے گھر کی زیارت کیلئے دنیا بھر سے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔مختلف ادوار میںپیدل اور جانوروں سمیت سفر کے مختلف ذرائع اختیار کر کے مسلمان میلوں دور موجودخانہ کعبہ پہنچتے رہے ہیں۔
حال ہی میں سعودی میڈیا میں اس پہلی گاڑی کی تصویر شائع اور نشر کی گئی ہے جوپہلی بار عازمین حج کو مکہ لے کر آئی۔اس تصویر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی ہے اور اسے بھر پورپذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
ایمریٹس کے مطابق اس پہلی موٹر کار کو مختلف ممالک سے آنے والے مسلمانوں اورمقامی سعودی عازمین حج نے مکہ سے مدینہ یا مدینہ سے مکہ تک کے سفر کیلئے باقاعدہ اونٹوں کے متبادل کے طور پر استعمال کیا ۔
ماضی میں جب لوگ شام لبنان اور دیگر ممالک سے اونٹوں پر سعودی عرب آتے تھے تو وہ کئی کئی ماہ کی طویل مسافت کے بعد یہاں پہنچتے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top