Home / Uncategorized / عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ کے عہدے پر درخواست نہ دینے کا فیصلہ کر لیا
عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ کے عہدے پر درخواست نہ دینے کا فیصلہ کر لیا

عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ کے عہدے پر درخواست نہ دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ کے عہدے پر درخواست نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ان کاکہنا ہے کہ ہیڈ کوچ کی تلاش کے لیے پی سی بی کمیٹی منظور نہیں ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کی تلاش کے لیے وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو ذمہ داری سونپی ہے ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہاپی سی بی نے ہیڈ کوچ کی تلاش کے لیے جن صاحبان کو ذمہ داری سونپی ہے وہ لوگ میڈ یا میں آکر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ ہونا چاہیے ،ان لوگوں نے جب پہلے ہی فیصلہ دے دیا ہے تو پھر ایسا ہی ہو گا ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اب ہیڈ کوچ کے لیے درخواست نہیں دیں گے کیو نکہ انہیں ہیڈ کوچ کی تلاش کے لیے پی سی بی کی کمیٹی منظور نہیں ہے ۔عاقب جاوید نے کہا کہ جن لوگوں کو ہیڈ کوچ تلاش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ،انہیں میڈ یا پر یہ نہیں کہنا چاہیے تھا کہ غیر ملکی کوچ لانا چاہیے ،ان لوگوں نے پہلے ہی ہیڈ کوچ کے لیے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کر لیا ہے کہ ہیڈ کوچ غیر ملکی ہونا چاہیے تو ایسے میں اس عہدے کے لیے پی سی بی کو درخواست دینے کا کوئی فائدہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر پی سی بی غیر ملکی کوچ لانا چاہتا ہے تو پھر مجھ سے کیوں رابطہ کیا گیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 15سال سے پروفیشنل کوچ کے فرائض سرانجام دے رہاہوں اگر موقع ملا تو اس ذمہ داری کو خوشی کے ساتھ نبھاﺅں گا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top