Home / Uncategorized / عامر خان کی کمانڈوز کو باکسنگ تربیت کی پیشکش
عامر خان کی کمانڈوز کو باکسنگ تربیت کی پیشکش

عامر خان کی کمانڈوز کو باکسنگ تربیت کی پیشکش

کراچی (ویب ڈیسک) برطانوی باکسر عامر خان نے ایس ایس یو باکسنگ ٹیم اور کمانڈوز کو باکسنگ کی تربیت دینے کی پیشکش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل سکیورٹی یونٹ ہیڈکوارٹر دورے کے موقع پر کیا۔ کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے معروف عالمی باکسرکو ایس ایس یو کے فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ کمانڈنٹ نے ملک میں باکسنگ کی ترقی اور کراچی میں اکیڈمی قائم کرنے کیلئے عامر خان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ کمانڈنٹ نے مزید بتایا کہ ایس ایس یو پاکستان کا پہلا اور واحد ISO سرٹیفائیڈ کا ﺅنٹر ٹیررازم ادارہ ہے ، اس کے علاوہ ملک کی واحد سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم بھی ایس ایس یو کا حصہ ہے ، جو کسی بھی چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے 24 گھنٹے تیار رہتی ہے۔ عالمی باکسر نے کہا کہ باکسنگ کی ترقی کیلئے کراچی میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہوں، جس کیلئے برطانیہ اور دیگر ملکوں سے کوچ لیکر آئیں گے۔ مقصود احمد نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجو دہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کو عالمی سطح پر مقابلوںکیلئے مواقع و تربیت فراہم کی جائے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top