Home / Uncategorized / عدالت نے ٹھٹھہ سے گرفتا ر ”را“کے مبینہ ایجنٹ کو کلیئر قرار دیدیا
عدالت نے ٹھٹھہ سے گرفتا ر ”را“کے مبینہ ایجنٹ کو کلیئر قرار دیدیا

عدالت نے ٹھٹھہ سے گرفتا ر ”را“کے مبینہ ایجنٹ کو کلیئر قرار دیدیا

13187715_1691691381085558_140093024_n

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹھٹھہ سے گرفتار ”را“ کے مبینہ ایجنٹ بچل کو کلیئر قرار دے دیا ۔ 

92 نیوز کے مطابق ملزم کی جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم بچل کے خلاف ’را“سے رابطوں  کا الزام ثابت نہیں ہوا تاہم بچل کے ساتھی صدام کیخلاف پاکستان مخالف سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں جس پرنسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ٹھٹھہ سے گرفتار ”را“کے مبینہ ایجنٹ بچل کو کلیئر قرار دیتے ہوئے گھر واپسی کا کرایہ دینے کے احکامات بھی جاری کیے ۔

یاد رہے کہ پولہس نے ٹھٹھہ سے ملزم بچل اور صدام حسین کو ’’را‘‘ سے رابطوں کے الزامات پر گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کی گئی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top