Home / Uncategorized / عرب دنیا کا وہ گاﺅں جہاں صرف 3.5گھنٹے کا دن ہوتاہے
عرب دنیا کا وہ گاﺅں جہاں صرف 3.5گھنٹے کا دن ہوتاہے

عرب دنیا کا وہ گاﺅں جہاں صرف 3.5گھنٹے کا دن ہوتاہے

مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک) سطح سمندر سے تقریباً دوہزار میٹر بلندی پرموجود عمان کے نواحی گاﺅں’وکان‘ میں دنیا میں مختصر ترین دن ہوتاہے جو سارا سال 3گھنٹے پچاس منٹ سے زیادہ نہیں ہوتالیکن شاید یہاں کے مکین سورج کے حساب سے روزہ نہیں رکھتے بلکہ دیگر علاقوں کا اوسط وقت نکال کر روزے رکھتے ہیں۔
نیوزویب سائٹ ایمریٹس 24/7کے مطابق عمان اور دیگر خلیجی ممالک کے اخبارات نے لکھاکہ دن 11بجے کے قریب سورج نکلتا ہے اور اڑھائی بجے تک غروب ہوجاتاہے ۔دارلحکومت مسقط سے 150کلومیٹر دور البتینہ کے شمال میں واقع اس گاﺅں’Wekan‘ میں جانے کیلئے گدھوں، گھوڑوں یا چاروں ٹائروں سے زور لگانیوالی گاڑیوں کاسہارالیناپڑتاہے ۔
سعودی اخبار ’عجل‘ کے مطابق دنیا میں اس گاﺅں میں روزے کا دورانیہ سب سے کم ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مکین مقامی وقت کی پیروی کرتے ہیں یا نہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top