Home / Uncategorized / عزیر بلوچ سے تفتیش میں انتہائی اہم پیشرفت،قریبی عزیز کے پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہو ا :نجی ٹی وی
عزیر بلوچ سے تفتیش میں انتہائی اہم پیشرفت،قریبی عزیز کے پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہو ا :نجی ٹی وی

عزیر بلوچ سے تفتیش میں انتہائی اہم پیشرفت،قریبی عزیز کے پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہو ا :نجی ٹی وی

13077382_1686430884944941_1976016706_n

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش قتل سمیت 159مختلف وارداتوں کو اعتراف کر لیاہے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عزیر بلوچ سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،دوران تفتیش انکشاف ہواہے کہ عزیر بلوچ کو کراچی آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی انتہائی اہم شخصیت نے آپریشن کا بتا دیا گیا تھا ،عزیر بلوچ اپنے قریبی عزیز کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر بیرو ن ملک فرار ہو گیا تھا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق چیئرمین فشریز کو عزیر بلوچ کے کہنے پر تعینات کیا گیا تھا ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ عزیر بلوچ کی جانب سے دوران تفتیش سامنے آنے والے انکشافات کے بعد چھاپہ مار کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا اور جو ان کو سپورٹ کرتے رہے ہیں ان کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top