Home / Uncategorized / عظمیٰ کاردار نے جلسوں میں خواتین سے بد سلوکی کے واقعات کا سدباب کرنے کیلئے عمران خان کو خط لکھ دیا
عظمیٰ کاردار نے جلسوں میں خواتین سے بد سلوکی کے واقعات کا سدباب کرنے کیلئے عمران خان کو خط لکھ دیا

عظمیٰ کاردار نے جلسوں میں خواتین سے بد سلوکی کے واقعات کا سدباب کرنے کیلئے عمران خان کو خط لکھ دیا

13090432_1686331494954880_1959725389_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین سے ہونے والی بد سلوکی کے معاملے پر عظمیٰ کاردار نے عمران خان کومسئلے کی طرف متوجہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔
پی ٹی آئی خاتون رہنما عظمیٰ کاردار کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 24 اپریل کے ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے ن لیگ کے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی کارکن تھے ۔ جلسے کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے متعدد واقعات پیش آئے جس کی اصل وجہ ناقص انتظامات ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری جلسے کی انتظامیہ پر ہے ۔پی ٹی آئی کے جلسوں میں پہلے بھی خواتین کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اس لیے ایسے واقعات کا سد باب کرنے کیلئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top