Home / Uncategorized / ’عقل سے عاری‘ ہونے کا طعنہ ویسٹ انڈیز کی شاندار کارکردگی کا باعث بنا،مذاق اڑائے جانے پر ہم متحد ہوگئے، ڈیرن سیمی
’عقل سے عاری‘ ہونے کا طعنہ ویسٹ انڈیز کی شاندار کارکردگی کا باعث بنا،مذاق اڑائے جانے پر ہم متحد ہوگئے، ڈیرن سیمی

’عقل سے عاری‘ ہونے کا طعنہ ویسٹ انڈیز کی شاندار کارکردگی کا باعث بنا،مذاق اڑائے جانے پر ہم متحد ہوگئے، ڈیرن سیمی

کلکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ’عقل سے عاری‘ ہونے کا طعنہ اور تناعازت ورلڈ ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کی شاندار کارکردگی کا باعث بنے ۔انگلش کاو¿نٹی ہیمپشائر کے سابق کپتان مارک نکولس کے کمنٹس کوویسٹ انڈین ٹیم نے دل پر لے لیااور یوں ویسٹ انڈیز ساﺅتھ افریقہ ، انگلینڈ اور سری لنکا جیسی بڑی ٹیموں کو ہرانے کے بعد سیمی فائنل میں بھارت کو بھی روند کر آگے نکل گیا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے لوگوں کو عقل سے عاری قرار دے سکتے ہیں جبکہ جانوروں تک میں دماغ ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس قسم کی باتوں نے ہمارے حق میں کام کیا، تنازعات اور اپنا مذاق اڑائے جانے پر ہم سب متحد ہوگئے۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے اشتعال انگیز باتیں ہورہی تھیں، ہمیں ان پر غصہ ہے مگر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں بھی خدا نے بہت حیران کن اور خوبصورت بنایا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین سائیڈکو ایونٹ کے آغاز سے قبل کوئی خاطر میں لانے کو تیار نہ تھا اور تو اور انگلش کاو¿نٹی ہیمپشائر کے سابق کپتان مارک نکولس نے اپنے کمنٹس میں کیربیئن ٹیم کو ’آدھے دماغ والی یعنی کم عقل‘بھی قرار دے دیا تھا ۔ اوپر سے ویسٹ انڈین بورڈ نے بھی کھلاڑیوں کو پرانی تنخواہوں پر کھیلنے نہیں تو ٹیم سے باہر کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی ۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top