Home / Uncategorized / علی حیدرکو امریکی فورسز نے بازیاب کرایا، کوئی تاوان نہیں دیا:یوسف رضاگیلانی
علی حیدرکو امریکی فورسز نے بازیاب کرایا، کوئی تاوان نہیں دیا:یوسف رضاگیلانی

علی حیدرکو امریکی فورسز نے بازیاب کرایا، کوئی تاوان نہیں دیا:یوسف رضاگیلانی

ملتان (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے بیٹے کی بازیابی کیلئے دعائیں کرنیوالے اور آبائی علاقے ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ علی حیدرکی بازیابی کیلئے 75کروڑ روپے اداکیے گئے حالانکہ علی حیدرگیلانی کو امریکی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرایاگیا، اب یہ سوچیں کہ تاوان کس کو دیاگیاہوگا۔شرکاءسے اپنے خطاب میں یوسف رضاگیلانی کاکہناتھاکہ ایسی باتیں کرنے والوں سے کہوں گاکہ وہ لوگوں کی تکلیف محسوس کیاکریں ، علی حیدرگیلانی کو ملتان سے ہی اغواءکیاگیاتھا اور وہ ایک مرتبہ پھر ملتان میں اپنے لوگوں کے پاس واپس پہنچ چکا ہے ۔
اس موقع پر علی حیدرگیلانی کاکہناتھاکہ دہشت گردوں کو پیغام دیتا ہوں کہ گیلانی خاندان نے ڈرنا نہیں سیکھا ،بازیابی پر امریکی فورسز اور پاکستانی انٹیلی جنس کا شکر گزار ہوں۔علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پر تپاک استقبال پر اہل ملتان کا شکر گزار ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ آپ لوگوں کے درمیان ہوں ،جن لوگوں نے میری بازیابی کے لیے دعائیں کیں ان کا بھی شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایسے دن گزارے جن میں مرنا آسان اور جینا بہت مشکل تھا ،اگر ایمان ،امید اور صبر نہ ہوتا تو آج لوگوں کے درمیان نہ ہوتا۔
یادرہے کہ ملتان پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے علی حیدر کا پرتپاک استقبال کیا اور ائیر پورٹ سے گھر تک قافلے کی صورت میں چلے۔کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top