Home / Uncategorized / عمران خان اگر آپ خواتین کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں اپنے جلسوں میں نہ بلایا کریں:انوشے رحمان
عمران خان اگر آپ خواتین کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں اپنے جلسوں میں نہ بلایا کریں:انوشے رحمان

عمران خان اگر آپ خواتین کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں اپنے جلسوں میں نہ بلایا کریں:انوشے رحمان

13140913_1688829444705085_23823931_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان نے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اگر خواتین کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں اپنے جلسوں میں نہ بلایا کریں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انوشے رحمان کاکہناتھا کہ عمران خان کے کل لاہور میں جلسے میں خواتین کے ساتھ ایک بار پھر بدسلوکی کی گئی ہے ،کیا عمران خان آپ کو شرم نہ آئی ،آپ خود تو وی آئی پی گیٹ سے نکل جاتے ہیں کبھی سوچا کہ پیچھے بچیوں کے ساتھ کیا ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ بچیوں کی بے حرمتی نے دلوں کو چھلنی کر دیاہے ،تحریک انصاف کا جلسہ کم اور کنسرٹ زیادہ تھا،اس سے پہلے بدسلوکی کے واقعات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔انہوں نے عمران خان کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ خواتین کو تحفظ نہیں دے سکتے تو اپنے جلسون میں نہ بلائیں ۔ان کا کہناتھا کہ ملکی سیاست میں خواتین کا اہم کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لاہور کے شہریوں کو رنگ باز کہا ،لاہور نے آپ کی سیاست کو مسترد کر دیاہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top