Home / Uncategorized / عمران خان تین سال کنٹینر سے نہیں اترے اس لئے وزیراعظم پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے: پرویز رشید
عمران خان تین سال کنٹینر سے نہیں اترے اس لئے وزیراعظم پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے: پرویز رشید

عمران خان تین سال کنٹینر سے نہیں اترے اس لئے وزیراعظم پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے: پرویز رشید

13183041_1691711057750257_352345010_n

اسلام آباد (اے پی پی) عمران خان تین سال کنٹینر سے نہیں اترے اس لئے وزیراعظم نوازشریف پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے ہیں،عمران خان کی مزید اے ٹی ایم مشینیں منظر عام پر آ گئی ہیں، وہ ان کے ناکارہ ہونے سے گھبرا رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے 2 ہزار کرسیاں بھرنے کیلئے پورے صوبے سے لوگ بلائے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان تین سال میں کنٹینر سے نہیں اترے اس لئے وزیراعظم نوازشریف پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے ہیں،عمران خان کی مزید اے ٹی ایم مشینیں منظر عام پر آ گئی ہیں، وہ ان کے ناکارہ ہونے سے گھبرا رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے 2 ہزار کرسیاں بھرنے کیلئے پورے صوبے سے لوگ بلائے۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرف کے ساتھیوں کو گنتے ہوئے عمران اپنا آپ بھول جاتے ہیں۔ عمران خان خیبرپختونخوا کے جس احتساب کی مثال دے رہے ہیں اس احتساب کمیشن کا ڈی جی خود انصاف مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں کارکردگی دکھاتے تو آج بڑے میدان کی جگہ تنگ چوراہوں پر جلسے نہ کرتے۔انہوں نے کہا کہ بنوں کا جلسہ دن کی روشنی میں ہوا تھا، عمران خان ناکام جلسوں کو چھپانے کے لئے رات کا سہارا لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کر کے انتخابی جلسہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو تین سالوں میں نیا پختونخوا نظر نہیں آیا۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top