Home / Uncategorized / عمران خان نے اپنی زندگی کا سب سے تکلیف دہ واقعہ سنا دیا
عمران خان نے اپنی زندگی کا سب سے تکلیف دہ واقعہ سنا دیا

عمران خان نے اپنی زندگی کا سب سے تکلیف دہ واقعہ سنا دیا

13090190_1688407891413907_771776694_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی زندگی کے سب سے تکلیف دہ واقعہ سے پردہ اٹھا دیاہے ۔
مال روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ 18سال قبل بلوچستان گئے اس وقت وہاں خشک سالی تھی ،میں ایک کیمپ میں گیا جہاں لوگ آ رہے تھے جن کے جانوروں کا چارہ ختم ہو گیا تھا اور ان کے جانور مرنا شروع ہو گئے تھے اس وقت میرے پاس ایک شخص آیا تو میں نے اسے اناج کی بوری دیدی ،اسی دوران میری نظر ایک عورت پر پڑی جو کہ باہر بیٹھی ہوئی تھی اور اس کے باہر بکھرے ہوئے تھے اور حالت سے وہ پاگل لگ رہی تھی ،میں نے پوچھا کہ یہ خاتون کون ہے ،مجھے بتایا گیا کہ یہ خاتون اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس علاقے میں تھی جہاں خشک سالی تھی اور ان کے جانور مرنا شروع ہو گئے تھے جن سے وہ گزر بسر کرتے تھے توا نہوں نے وہاں سے جانے کافیصلہ کیا لیکن اس خاتون کی ایک معذور بیٹی تھی جوکہ چل نہیں سکتی تھی اور ا س کے ساتھ کہیں جانا ناممکن تھا توخاتون کے اہل خانہ نے فیصلہ کیا کہ اپنے باقی بچوں کی جان بچانے کیلئے اسے یہیں چھوڑ کر جانا پڑے گا ،جس پروہ اپنی بیٹی کو وہیں چھوڑ کر چلے گئے ،تو پیچھے سے ان کی بیٹی چیختی اور چلاتی رہی ،آج بھی اس کی بیٹی کی چیخیں اس کے کانوں میں گونجتی ہیں ۔a

Comments are closed.

Scroll To Top