Home / Uncategorized / عمران خان نے جہانگیرترین اور علیم خان کو معطل کردیاتونوازشریف کیلئے مشکل ہوجائے گا:رﺅوف کلاسرا
عمران خان نے  جہانگیرترین اور علیم خان کو معطل کردیاتونوازشریف کیلئے مشکل ہوجائے گا:رﺅوف کلاسرا

عمران خان نے جہانگیرترین اور علیم خان کو معطل کردیاتونوازشریف کیلئے مشکل ہوجائے گا:رﺅوف کلاسرا

13161999_1688811704706859_121494641_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ نگار رﺅوف کلاسرا نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کرلیتے ہیں لیکن سٹریٹجک خلاءموجود ہے ، عمران خان کے پاس ایک کارڈ موجود ہے اور وہ اگر کھیلیں تو نوازشریف کیلئے بھی مشکل کھڑی ہوگی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار پر ہوں گے ، وقتی طورپر جہانگیرترین اور علیم خان کو بے شک اعتماد میں لے کران کی پارٹی رکنیت معطل کردیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رﺅوف کلاسراکاکہناتھاکہ عمران خان 126دن کا دھرنادے لیتے ہیں لیکن عین وقت پر کچھ باتیں آگے پیچھے ہوجاتی ہیں ، ایسا نہیں ہوسکا کہ آپ کے دائیں بائیں جو لوگ کھڑے ہیں توآپ صرف اس وجہ سے حمایت کریں کہ وہ آپ کی پارٹی سے ہیں اور آپ کے دوست ہیں ۔ رﺅو ف کلاسرا کاکہناتھاکہ جہانگیرترین نے جوریکارڈ ٹی وی شومیں پیش کیا، اس کا موازنہ کیاجائے تو بہت ساری چیزیں منطقی محسوس ہوتی ہیں لیکن آپ ایک بڑی سیاسی جنگ لڑرہے ہیں تو آپ کو تھوڑا بہت کرناپڑتاہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top