Home / Uncategorized / عمران خان نے جہانگیر ترین کو مرکز اور علیم خان کو سنٹرل پنجاب میں ذمہ داری دے دی
عمران خان نے جہانگیر ترین کو مرکز اور علیم خان کو سنٹرل پنجاب میں ذمہ داری دے دی

عمران خان نے جہانگیر ترین کو مرکز اور علیم خان کو سنٹرل پنجاب میں ذمہ داری دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیخلاف احتجاج ،پارٹی کے عبوری سیٹ اپ کیلئے جہانگیر ترین کو مرکز اور عبدالعلیم خان کو سنٹرل پنجاب میں ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ  کرلیا جس کا باضابطہ اعلان جلد ہی متوقع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  عبوری سیٹ اپ کے حوالے سے عمران خان کو تجویز پیش کی گئی تھی موجودہ حالات کے پیش نظر پرانا تنظیمی سیٹ اپ بحال کر دیا جائے یا پھر ڈویژن کی سطح پر عہدیدارنامزد کئے جائیں تاکہ پارٹی میں موجود چوہدری محمد سرور، شفقت محمود ، رائے عزیز اللہ، محمد مدنی سمیت تمام دھڑوں کے لوگ ایڈجسٹ ہو سکیں گے مگر عمران خان نے ان دونوں تجاویز سے اتفاق نہیں کیا اور جہانگیرترین کو مرکز جبکہ عبدالعلیم خان کو سنٹرل پنجاب میں ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

روزنامہ نئی بات کے مطابق ٹی او آرز کی منظوری کے بعد  یہی دونوں رہنما تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش بھی ہو کر اپنی آف شور کمپنیوں کے بارے  میں بھی صفائی دیں گے،پارٹی میں ان کی اہم عہدوں پر تقرریوں کے سلسلے میں خاصی تشویش پائی جارہی ہے مگر عمران خان فیصلہ کر چکے ہیں اور اس بارے میں اعلان آج موقع ہے

Comments are closed.

Scroll To Top