Home / Uncategorized / عمران خان نے متعدد پارٹی رہنماوں کو پشاورجلسے میں شرکت سے روک دیا
عمران خان نے متعدد پارٹی رہنماوں کو پشاورجلسے میں شرکت سے روک دیا

عمران خان نے متعدد پارٹی رہنماوں کو پشاورجلسے میں شرکت سے روک دیا

13180991_1691352187786144_98779411_n

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے متعدد پارٹی رہنماوں کو آج پشاور میں ہونے والے جلسے میں شرکت سے روک دیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق تحریک انصاف کا پیر کو پشاور میں ہونے والا جلسہ شہر کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی سے بچنے کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی کابینہ کے ارکان کو جلسے میں شرکت سے روک دیا ہے جبکہ سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پاناما لیکس کے حوالے سے سرگرمیاں نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں بھی جلسے میں شرکت سے روک دیا ہے۔ آج پی ٹی آئی کے جلسے میں صرف پارٹی عہدیداران اور عمران خان خود شامل ہوں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top