Home / Uncategorized / عمران خان پر غلط الزام لگانے کی وجہ سے ان سے معافی مانگنی پڑی: آفتاب اقبال
عمران خان پر غلط الزام لگانے کی وجہ سے ان سے معافی مانگنی پڑی: آفتاب اقبال

عمران خان پر غلط الزام لگانے کی وجہ سے ان سے معافی مانگنی پڑی: آفتاب اقبال

13187639_1691033264484703_1215267154_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی و اینکر پرسن آفتاب اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف لاشعوری طور پر غلط الزام لگانے کی وجہ سے ان سے معافی مانگنی پڑی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے آفتاب اقبال نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پروگرام خبرناک کے دوران ڈمی میوزم میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما عائلہ ملک میں لا شعوری طور پر رشتہ پیدا کیا جو کہ ہماری بہت بڑی ” چول “ تھی ،جس پر عمران خان کافی ناراض ہوگئے ۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے عمران خان کی طرف سے معافی ملنے میں بڑی دیر لگی اور ایک وقت تو ایسا بھی آیا جب عمران خان کے اقتدار میں آنے کے خدشات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد میں نے ان سے معافی مانگنی ترک کردی، مجھے لگا کہ کہیں عمران خان یہ نہ سمجھ لیں کہ میرے اقتدار میں آنے کی وجہ سے یہ مجھ سے معافی مانگ رہا ہے تاہم جب ان کا دھرنا وغیرہ ختم ہوگیا تو میں نے ان سے معذرت کی۔

Comments are closed.

Scroll To Top