Home / Uncategorized / عمران خان کا مسلم لیگ ن کے میڈیاسیل کیخلاف نیب سے رجوع کرنے کااعلان
عمران خان کا مسلم لیگ ن کے میڈیاسیل کیخلاف نیب سے رجوع کرنے کااعلان

عمران خان کا مسلم لیگ ن کے میڈیاسیل کیخلاف نیب سے رجوع کرنے کااعلان

13090488_1688299984758031_1859271579_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مبینہ طورپر وزیراعظم ہاﺅس سے مریم نوازشریف کی سربراہی میں چلنے والے میڈیا سیل کیخلاف نیب سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا اور اس ضمن میں پارٹی کی طرف سے معاملے کی چھان بین اور میڈیا سیل کی سرگرمیوں پر نظررکھنے کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی بنادی گئی ۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق عمران خان نے یہ اعلان قوم کے پیسے سے ان کیخلاف اشتہارات دینے پر کیا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے الزام لگایاکہ میڈیا سیل وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازکنٹرول کررہی ہیں اوراس کا مقصد صرف پانامالیکس میں سامنے آنیوالی شریف فیملی کی کرپشن کو چھپانا تھا۔ جہانگیرترین کی آف شور کمپنی سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان کاکہناتھاکہ دونوں میں فرق ہے کیونکہ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی اثاثہ جات کی تفصیلات میں آف شورکمپنیوں کا ذکر نہیں کیا، حکومتی سوالات ایسے ہی ہیں کہ ایک مجرم قانون کی با ت کررہاہو، یہ بھی ثابت ہوتاہے کہ وزیراعظم نوازشریف یہ سب کچھ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے کررہے تھے ۔
نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایاکہ جہانگیرترین نے عمران خان کو اس معاملے پر نیب سے رجوع کرنے پر قائل کیا اور یہ بھی دعویٰ کیاکہ جہانگیر ترین کیخلاف الزامات سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی سخت ردعمل دینے کی پوزیشن میں پہنچ گئی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top