Home / Uncategorized / عمران خان کو اپنے برتھ سرٹیفکیٹ پر بھی شک ہوگا: عابد شیر علی
عمران خان کو اپنے برتھ سرٹیفکیٹ پر بھی شک ہوگا: عابد شیر علی

عمران خان کو اپنے برتھ سرٹیفکیٹ پر بھی شک ہوگا: عابد شیر علی

13023610_1682977975290232_443032210_n

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنا پیسہ بیرون ملک اکاونٹس میں رکھنے کا اعتراف کیا اور وہ غریبوں کے پیسے سے اپنے اخراجات پورے کررہے ہیں انہیں اپنے برتھ سرٹیفکیٹ پر بھی شک ہوگا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر کمیشن عمران خان کی نہیں عوام کی مرضی سے بنے گا اورکچھ روز میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔پاناما لیکس کے معاملے پر ہمارے اوپر الزامات لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے عمران خان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت پر کوئی دباو نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ٹی وی اینکرز وزیر اعظم کی صحت سے متعلق پروگرام کررہے ہیں انہیں اتنا ہی کہوں گا کہ کسی کی صحت کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔ وزیر اعظم علاج کے بعد اگلے ہفتے واپس آجائیں گے، 2018 کے بعد بھی نواز شریف ہی ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم سخت زبان اور سخت رویہ نہیں اپنانا چاہیے عمران خان نے سات سال سٹہ کھیل کر جو تین ملین کا نقصان کیا ہے اس کا جواب کون دے گا ، ہمارے کارکنان کے بھی جذبات ہیں اور ہمیں بھی احتجاج کروانا آتا ہے لیکن ہم خونریزی سے بچنا چاہتے ہیں۔
کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب پورے پاکستان میں چل رہاہے اورراجن پور آپریشن جلد ہی منطقی انجام کو پہنچ جائے گا ڈاکووں کے پاس فورسز سے زیادہ جدید اسلحہ ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top