Home / Uncategorized / عمران خان کو ”قابو“ کرنے کیلئے ریحام خان کا نواز شریف کو ایسا مشورہ کہ سن کر وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے

عمران خان کو ”قابو“ کرنے کیلئے ریحام خان کا نواز شریف کو ایسا مشورہ کہ سن کر وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے

13081967_1687888874799142_497649748_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مالک ہیں اور کسی کی نہیں سنتے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ”قابو“ کرنا بہت مشکل ہے لیکن ان کی سابق اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان نے عمران خان کو ”قابو“ کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو ایک ایسی تجویز بھیجی جسے سن کر وزیراعظم کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”حسب حال“ میں عزیزی نے مخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ریحام خان نے گزشتہ دنوں وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کیا ، یہ واضح نہیں کہ انہوں نے ملاقات کی، ٹیلی فون کیا یا پھر کسی تیسرے شخص کے ذریعے پیغام بھجوایا۔ ریحام خان نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ انہیں خیبرپختونخواہ کا گورنر بنا دیا جائے تو وہ صوبے کی حکومت کو نکیل ڈال سکتی ہیں اور وہ بھی ان سے ڈرے رہیں گے۔
عزیزی کا اپنے مخصوص انداز میں مخبری دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کسی تجویز پر تاثرات کے ذریعے کوئی ردعمل نہیں دیتا آیا کہ انہیں تجویز پسند آئی یا نہیں لیکن ریحام خان کی جانب سے ملنے والی تجویز پر وزیراعظم بے اختیار ہنس پڑے اور ہنس ہنس کر ان کا برا حال ہو گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top