Home / Uncategorized / ”عمران خان کی سیاست گھنٹوں میں ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکتی ہے اگر وزیراعظم۔۔۔ “ حسن نثار نے بڑی بات کہہ دی

”عمران خان کی سیاست گھنٹوں میں ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکتی ہے اگر وزیراعظم۔۔۔ “ حسن نثار نے بڑی بات کہہ دی

13141122_1687918711462825_306790946_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کالم نگار اور تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے پاس اس سے سنہری موقع اور کوئی نہیں ہے اور صرف ایک فیصلے سے عمران خان کی سیاست کو چند گھنٹوں میں ہی ختم کیا جا سکتا ہے اور وہ بنی گالہ سے باہر نکلنے کے قابل نہیں رہے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ عمران خان کے ابھرنے سے پہلے مسلم لیگ (ن) کیلئے ملک میں ہر طرح کا سیاسی چیلنج ختم ہو چکا تھا۔ پیپلز پارٹی اگر مر نہیں گئی تو اسے پولیو ضرور ہو چکا ہے اور ان کے علاوہ کوئی بھی نہیں تھا ، مسلم لیگ (ن) کی مکمل اجارہ داری تھی جس کی عمران خان نے دھجیاں اڑا کر رکھی دی ہیں اور بہت بڑے چیلنج کے طورپر ابھر کر سامنے آ گیا ہے۔
پانامہ پیپرز کے آنے پر اس سے اچھا موقع مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کو نہیں مل سکتا کیونکہ عمران خان کی سیاست گھنٹوں میں ختم ہو سکتی ہے اور وہ بنی گالہ سے باہر نکلنے کے قابل نہیں رہے گا۔ اسے کہا جائے کہ مانگو کیا مانگتے ہوں، بطور وزیراعظم بھی تمہیں سرکاری طور پر زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کیلئے تیار ہیں اور ذاتی حیثیت میں بھی جومانگتے ہوں دیتے ہیں لیکن صرف ایک ہی شرط ہے کہ یا تم اس ملک کے عوام کی جان چھوڑ دو اور سیاست سے فارغ ہو جاﺅ یا پھر ہم اس ملک کی جان چھوڑ دیں گے۔ اس ملک میں مسلم لیگ (ن) کیلئے عمران خان کی صورت میں صرف ایک ہی چیلنج ہے جسے بغیر کسی تاخیر کے ختم کیا جا سکتا ہے۔
اگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ہاتھ صاف ہیں تو عمران خان ایک دن میں نہیں بلکہ ایک گھنٹے میں ہی ایکسپوز ہو سکتا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کو چاہئے کہ اسے کہیں ہم تمہاری مرضی کے ٹی او آر بناتے ہیں اور تحقیقات کرتے ہیں اور اگر ایسا ہو جائے تو پھر عمران خان فارغ ہے اور مسلم لیگ (ن) کی 10 پشتیں اس ملک پر حکومت کر سکتی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top